پشاور(جیوڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اے این پی کا آئندہ سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ان پر حملے کرنا مرے ہوئے سانپ پر لاٹھیاں برسانے کے مترادف ہے۔
موجودہ خراب حالات جذباتی فیصلوں کا نتیجہ ہوسکتے ہیں ، سنجیدہ سوچ کا نہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا سنجیدہ ردعمل نہیں دیا۔
خراب حالات کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تو ریاست کی مکمل ناکامی ہوگی۔ ان کاکہناتھا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے کاغذات مسترد کرنے کا مقصد انہیں آرام کرنے کا موقع دینا ہے۔