اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو خط لکھا۔ خط میں عمران خان نے لکھا کہ آئندہ دوروں کے دوران مجھے پروٹوکول نہ دیا جائے۔ پشاور ائیر پورٹ پر مجھے کوئی بھی وزیر، ایم پی اے یا ایم این اے لینے نہ آئیں۔
وی آئی پی کلچر سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال ہوتا ہے۔ عمران خان نے خط میں یہ بھی لکھا کہ اگر کے پی کے میں کسی جگہ کا دورہ کروں تو وہاں پر متعلقہ وزیر ہی آئے دورے کے دوران باقی تمام تر وزراء اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔