صوابی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ علماء دینی جماعتوں کو متحد کریں۔ پیپلز پارٹی کی باری ختم ہو چکی ہے، نون لیگ کی باری بھی ختم ہونے والی ہے اب اگلی باری دینی جماعتوں کی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظریہ پاکستان کی حکمرانی چاہتی ہے۔
آئین میں اسلامی معاشرے کے قیام کی بات کی گئی ہے لیکن حکومت نے ملک میں نیکی پھیلانے کی بجائے بدی پھیلائی ہے۔ حکمرانوں کی وجہ سے اب انصاف سپریم کورٹ میں بھی نہیں ملتا۔ سراج الحق نے کہا کہ وہ نومبر میں تحریک پاکستان کا دوبارہ آغاز کریں گے۔