لاہور (جیوڈیسک) ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے معاملات انتظامیہ نہیں بلکہ ٹریڈ یونین کی وجہ سے خراب ہوئے۔ کہتے ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ان کو بلانے کا شکریہ لیکن وہ بہت سخت آدمی ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی نے خراب انجن دیئے تو احتساب بھی ہو گا اور انکوائری بھی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 29 انجنوں میں سے 16 انجن گراونڈ کر دیئے ہیں اور جلد چینی کمپنی کے ماہر اور ریلوے کے انجینیئرز ملکر انہیں درست یا تبدیل کریں گے۔ اس کے بعد ہی نئے انجنوں کا معاہدہ ہو گا۔