آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، پاراچنار، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سوموار اور منگل کے دوران اچھی برفباری کا امکان ہے۔