آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Warm

Warm

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمال مشرقی پنجاب کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت ، ہزارہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، ملاکنڈ۔

ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 44 ، راولپنڈی میں 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا