اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز پنجاب، مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے اکثر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روزسندھ کے بعض علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، پشاور، ہزارہ، مردان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، سبی، ژوب، نصیر آباد اور قلات کے ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اور امدادی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔