آئندہ دو روز تک ملک بھر میں بارشوں کا امکان

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعے کی رات پنجاب میں موسم نے پھر کروٹ بدلی اور برکھارت نے اپنا اثر دکھایا، فیصل آباد بارش شروع ہوئی تو لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، سرگودھا میں بھی بادل خوب جم کر برسے اور گرمی سے پریشان لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

سیالکوٹ میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس سے پہلے مانسہرہ میں شام کے وقت پری مون سون بارش نے دلکش مناظر کو اور دلفریب بنا دیا، سوات اور چترال میں بھی لوگوں بارش کا بھرپور لطف اٹھایا، سندھ کے شہر جیکب آباد میں بوندا باندی نے گرمی کی شدت تھوڑی کم کردی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز میں کراچی، حیدرآباد، سکھر لاڑکانہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔