آئندہ سال کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار بیلز رہنے کا امکان

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی نے آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار بیلز لگایا ہے۔ کمیٹی نے اس سے قبل ملک میں کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 1 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار بیلز لگایا گیا تھا۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق اس وقت ملک کی کھپت 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز کے لگ بھگ ہے۔ پچھلے سیزن میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 29 لاکھ بیلز رہی۔