آئندہ 4 سالوں تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ سردار ذوالفقار

Load Shedding

Load Shedding

مصطفی آباد/للیانی: آئندہ 4 سالوں تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ گجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی 100 میگا واٹ کی ٹربائن کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اس سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن)سردار ذوالفقار علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرنے کے لئے موجودہ حکومت دن رات کام کررہی ہے اورتمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔اسی سلسلہ میں گجرانوالہ میںنندی پورپاورپراجیکٹ کی پہلی 100میگاواٹ ٹربائن کاوزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف نے افتتاح کردیاہے اوریہ بھی ثابت کردیاہے کہ ہماری حکومت عملی طورپرکام کرنے پریقین رکھتی ہے جبکہ سابقہ حکومتوںکی طرح خالی کاغذی کاروائی اور عوام کوجھوٹوںوعدوں سے نہیںبہلاتی۔انہوںنے آخرمیںکہاکہ ساہیوال میںبھی اسی کے پراجیکٹ پرکام شروع ہوچکاہے اوراس کوریکارڈٹائم پرپوراکرنے ہماری اولین ترجیح ہے۔تاکہ عوام کوجلدازجلداس لوڈشیدنگ کے عذاب سے چھٹکارادلا سکیں۔