نگلیریا کا خطرہ بڑھ رہا ہے

Nglyrya

Nglyrya

کراچی (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں سے پانی کے حاصل کردہ نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدارنہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے نیگلریا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری ندیم شیخ کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں میں38 مقامات پر پانی کے نمونوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں پائی گئی۔

،ان علاقوں میں 419 نمونے حاصل کیے گئے، جس میں کلورین کی مقدار نہ ہونے کے برابر تھی۔ جبکہ انسداد نیگلیریا کیلئے لیے گئے کیلشیم ہائپو کلورایئٹ کا ٹیسٹ کامیاب رہے۔

ڈپٹی سیکریٹری صحت کے مطابق حب فلٹر سے 4000 سے زائد خاندان پانی نہیں لیتے، نگلیریا کا زیادہ خطرہ ہے،عالمی ادارہ صحت سے کیلشیم ہائپو کلورائٹ کے 25 ڈرم فراہم کیے گئے جبکہ حب فلٹر سے 4000 سے زائد خاندان پانی نہیں لیتے،نگلیریا کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔