این جی او بنا کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے شخص کے خلاف علاقہ میکینوں کا احتجاج

Protest

Protest

بدین(عمران عباس) بدین کے شہر سیرانی میں جالی این جی او بنا کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے شخص کے خلاف علاقہ میکینوں کا احتجاج، پیسے واپس دلانے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔

بدین کے شہر سیرانی کے ساحلی علاقوں میں جالی این.جی اوز بنا کر لوگوں کو پکے گھر بناکر دینے کے وعدہ کرکے ان سے پیسے بٹور نے والے این جی او کے مالک کے خلاف علاقہ میکینوں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا اور دھرنا دیا، مظاھرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر این جی او کے اونر کا نام بھی درج تھا۔

مقامی افراد نے وہ چیک بھی دکھائے جو ان کو لیئے گئے پیسوں کے بدلے میں دیئے گئے تھے انہوں نے وہ ایگریمنٹ بھی دکھائیں جو ان سے کی گئیں تھیں، مظاھرین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ جالی این جی او کے نام پر غریبوں اور مسکینوں کو لوٹنے والے شخص کو فوری گرفتار کرکے ہم سے لی گئی رقم واپس دلائی جائے…۔