اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا این جی اوز کیخلاف کارروائی اکنامک افیئرز ڈویژن کی رپورٹ پر کی گئی۔ اکنامک افیئر ڈویژن این جی اوز کو مانیٹر کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن چیک ہو گی اور تمام این جی اوز کو ریگولائز کیا جائے گا۔
این جی اوز سے متعلق کیا گیا کوئی فیصلہ واپس نہیں لیا گیا جب تک طریقہ کار طے نہیں پاتا اسٹیس بر قرار رہے گا جبکہ قانون کے مطابق کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔
چوہدری نثا رنے کہاکہ این جی اوز کو گرین ، ییلو اور ریڈمارک دئیے گئے ہیں۔ کمیٹی دو سے تین دنوں میں معاملات کو حتمی شکل دے گی۔