مناگوا (جیوڈیسک) ساحل پر آنے والی 60 فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی کو دفنا دیا گیا۔ وسطی امریکی ملک نکارا گوا کے ساحل پر آنے والی ساٹھ فٹ لمبی مدرہ وہیل مچھلی کو دفنا دیا گیا۔
ٹنوں وزنی وہیل کو پہلے تو ساحل پر موجود سیاحوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کی لیکن بارہ گھنٹے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود کامیابی ہاتھ نہ آئی۔
آخر کار ہار ماننے کے بعد انتظامیہ کو مدد کے لئے بلایا گیا جنہوں نے ٹریکٹرز اور ہیوی مشینری کی مدد سے وہیل کے لئے کئی میٹر لمبا گڑھا کھودا اور وہیل کو اس میں دفنا دیا۔ اس موقع پر سیاحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔