پیرس (جیوڈیسک) اعصام الحق قریشی اور روہن بوپنا پر مشتمل ایشین جوڑی نائس اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔
فرانس میں فرنچ اوپن سے پہلے وارم اپ ایونٹ نائس اوپن جاری ہے جس میں پاکستانی سپر سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے سیمی فائنل میں فرانس کی جوڑی جولین بنیٹو اور روجر ویسلین کو 6-4، 7-6 اور 10-8 سے شکست دی۔
پاک بھارت جوڑی نے کوارٹرفائنل میں اٹلی اور آسٹریا کی جوڑی ڈینیل براسیلی اور اولیور کو 5-7، 10-5 اور 7-6 سے شکست دی تھی۔