لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں ملوث ملزم ایاز نیازی کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کے ملزم ایاز نیازی کی درخواست کی سماعت ہوئی، ملزم کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں اُن کا علاج ممکن نہیں ،اس لئےوہ برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ایاز نیازی کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ وہ 25 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔