نیامے (جیوڈیسک) فرار ہونے والوں میں مالی سے تعلق رکھنے والا شبعان الدہما نامی قیدی بھی شامل ہے۔ نائیجر میں قائم ایک جیل میں ہنگامے کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں سمیت 22 قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ نائجر کے دارالحکومت نیامے کی ایک جیل میں پیش آیا۔
حکومت کی جانب سے ہے کہ قیدی تین محافظوں کو ہلاک کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیر انصاف ماروامادو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرار ہونے والوں میں مالی سے تعلق رکھنے والا شبعانِ الدہما نامی قیدی بھی شامل ہے جسے تین سعودی اور ایک امریکی شہری کے قتل میں سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نائجر میں ایک فوجی بیرک اور فرانسیسی انتظام میں قائم یورینیئم کی ایک کان پر دوہرے بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دو اسلامی شدت پسند گروہوں تحریک وحدت اور جہاد ان ویسٹ افریقہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔