نائجیریا: 60 مغوی خواتین شدت پسندوں کے چنگل سے نکل گئیں

Nigeria

Nigeria

ابوجا(جیوڈیسک) نائجیریا میں گزشتہ ماہ اغوا کی گئیں 60 خواتین شدت پسندوں کی قید سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 خواتین اور لڑکیاں شدت پسندوں کی قید سے نکل کر اپنے گھروں کو پہنچ گئی ہیں۔ وہ ان دو سو سے زائد خواتین میں شامل تھیں۔

جنہیں گزشتہ ماہ شمال مشرقی نائجیریا سے اغوا کیا گیا تھا۔ شمالی افریقہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اغوا کی ذمے داری قبول کی تھی۔