زامفارا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شمال مغرب میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبہ زامفارا کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ انس عیسیٰ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے سے منسلک دیہاتوں ڈان مارکے، ڈان ساباو اور کاریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
عیسیٰ کے مطابق حملوں میں 20 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں میں حیوانات بھی تلف ہوئے ہیں اور متعدد گھر جل گئے ہیں۔
صوبہ کاتسینا کے پولیس ترجمان گامبو ایساح کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز بھیج دی گئی ہیں اور واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں وقتاً فوقتاً چرواہوں اور کاشتکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔