نائجیریا (اصل میڈیا ڈیسک) نائجیریا کے جنوبی علاقے میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق، فوجی یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے صوبہ ڈیلٹا کے علاقے اوگ ہیلی میں مسلح حملہ کیا۔
اس حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب ڈیلٹا کے پریس سیکرٹری نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کو سیکورٹی قوتیں روانہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔