نائیجیریا :فوج سے جھڑپوں میں بوکو حرام کے109 جنگجو ہلاک

Nigeria Army

Nigeria Army

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجریا کے سرحدی علاقے میں فوج کےساتھ جھڑپوں میں بوکو حرام کے 109 جنگجو ہلاک جبکہ 4 فوجی مارے گئے۔

نائیجریا کے وزیر دفاع کے مطابق نائیجریا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بوکو حرام نے پہلا حملہ کیا جسے نائیجریا کی فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

کارروائی میں چاڈ کی زمینی فورسز اور فضائیہ نے بھی حصہ لیا ۔ وزیردفاع کے مطابق جھڑپوں میں بوکو حرام کے 109 شدت پسند مارے گئے ہیں۔