نائجیریا میں بوکو حرام کی تحویل میں موجود غیرمسلم لڑکیوں نے اسلام قبول کرلیا

Nigeria

Nigeria

لاگوس (جیوڈیسک) نائجیریا میں شریعت کے نفاذ کے لئے برسرپیکار تنظیم ’’بوکوحرام‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تحویل میں موجود لڑکیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی اسلامی تنظیم بوکو حرام نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے رہنما ابوبکرشیکاؤ نے کہنا ہے کہ جن لڑکیوں کو تنظیم کے اہلکار اسکول سے اغوا کرکے لائے تھے ان سب نے اسلام قبول کرلیا ہے اوراب وہ شریعت پر عمل پیرا ہوکر اللہ کی عبادت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک حکومت ہمارے قیدیوں کو رہا نہیں کردیتی۔

دوسری جانب نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اپنے فوجیوں کو بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے لئے نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد اسرائیل سے مدد طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ بوکرحرام تنظیم کے ارکان نے 14 اپریل کو ریاست بومو کے اسکول پر حملہ کرکے 276 غیر مسلم لڑکیوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے تاہم 50 سے زائد طالبات ان کی گرفت سے فرار ہونے مٰں کامیاب ہو گئی تھیں۔