دماسک (جیوڈیسک) نائیجیریا اور چاڈ افواج کی جانب سے گذشتہ ماہ دوبارہ کنٹرول میں لئے گئے جنوبی قصبے دماسک پر بوکو حرام کے مسلح کارکنوں نے دھاوا بول کر 506 خواتین اور بچوں کو اغوا کرکے ان میں سے 50 کو فائرنگ کرکے مار ڈالا اور دیگر کو ساتھ لے گئے۔
نائیجیرین کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل توصبا محمد نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا مقامی افراد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا 400 سے 500 کے درمیان خواتین اور بچوں کو جنگجو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔