نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں ایک اہم فوجی اڈے پر قبضے کے بعد شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجو¶ں نے 16 دیہات میں بیسیوں گھر گرا کر آگ لگا دی۔ بیسیوں افراد کی ہلاکت کاخدشہ ہے۔
ککوا لوکل گورنمنٹ کے ترجمان موسیٰ بکر نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ادھر ایک رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے جنوب مشرقی قصبے باگا میں ہفتے کے اختتامی روز جمعرات کو 100 افراد قتل کر دئیے۔
حکومت کے ترجمان عابا حسن نے ٹیلیفون پر نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو واقعہ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیااور کہا بوکوحرام ملوث ہے۔
بوکو حرام طویل عرصے سے مغربی تعلیم کے خلاف مہم کے دوران فوجیوں، شہریوں اور غیرملکیوں کو قتل کر چکی ہے۔