لاگوس (جیوڈیسک) شمال مشرقی نائیجریا کے گاؤں گمسوری میں حملہ کیا اور ایک سو پچاسی افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا لیکن اس کی خبر اس وقت سامنے آئے جب حملے میں زندہ بچ جانے والے افراد قریبی شہر میڈگوری Maiduguri پہنچے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے 50 سے زائد دکانوں اور گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔
اغوا شدگان میں متعدد عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر کیمرون کی فوج نے بوکوحرام کے ایک سو سولہ جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔