ابوجا (جیوڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا کی شورش زدہ ریاست کانو میں مبینہ طور پر انتہا پسند تنظیم بوکو حرام نے مچھلیوں کے 48 بیوپاریوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ چاڈ کی سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں ڈورون بگاؤ میں پیش آیا۔
یہ گاؤں مچھلیاں پکڑنے کے اہم مرکز جھیل چاڈ پر ہے، ہلاک ہونیوالے افراد مچھلیوں کی خریداری میں مصروف تھے، مسلح کارروائی سے قبل بوکو حرام کے ورکروں نے گاؤں ڈورون بگاؤ سے کچھ فاصلے پر ایک رکاوٹ بھی کھڑی کر دی تھی تا کہ مزید افراد یا سیکیورٹی دستے گاؤں کی جانب نہ جا سکیں، مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے علاوہ بعض کو ذبح کر کے جھیل میں پھینک دیا۔