نائیجیریا : بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغوا کر لیں

 Boko Haram

Boko Haram

ابوجا (جیوڈیسک) حکام نے تا حال لڑکیوں کے اغوا کے تازہ واقعات کی تصدیق نہیں کی لیکن مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اغوا کی یہ وارداتیں حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے بعد ہوئی ہیں۔

حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر میں بوکو حرام اپریل میں اغوا کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔

تاہم بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔ گزشتہ جمعے کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ مزید مذاکرات اس ہفتے پڑوسی ملک چاڈ میں کیے جائیں گے۔