نائیجیریا (جیوڈیسک) شمال مشرقی نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے دو خود کش حملے کرتےہوئے 11 افراد کو ہلاک کر دیا۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مائیڈو گوری نامی شہر میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں یہ تنظیم سن 2000 کی دہائی میں قائم کی گئی جس کے لیڈر محمد یوسف کی زیر حراست موت کے بعد سن 2009 سے یہ تنظیم دہشت گردی میں ملوث رہی ہے۔