نائیجیریا: بم دھماکہ، ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھنے والے 40 تماشائی ہلاک

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) افریقی ملک نائجیریا کے شمالی حصے میں سرگرم انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے مختلف حملوں میں متعدد افراد، ادھر بم دھماکے میں ٹی وی پر میچ دیکھنے والے 40 افراد مارے گئے۔

نائیجرین حکام نے بتایا کہ بوکو حرام کے مسلح اراکین نے دیہات کناری، گلا اور وزات کو نشانہ بنایا اور ان دیہات میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، یہ تین دیہات افریقی ملک کیمرون کی سرحد سے جڑی ریاست بورنو کا حصہ ہیں، بورنو ریاست کے پولیس کمشنر لاول ٹانکو نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔