ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے۔ نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی کارروائی کے دوران 6 حملہ آوروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔
8 رکنی بوکو حرام کے ایک مسلح گروپ نے ہوساری وارڈ کے علاقے میں ایک مقامی کمیونٹی گروپ ممبر کی آخری رسومات کے موقع پر موجود ہجوم میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا۔
بوکو حرام کے جنگجو عام لوگوں کا روپ دھار کر ہجوم میں شریک ہوئے جبکہ اسلحہ قریبی مقام پر چھپایا گیا تھا جونہی لوگ آخری رسومات ادا کرچکے تو اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر 6 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔