نائجیریا: بوکوحرم نے مغوی طالبات کو بیچنے کا اعلان کر دیا

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا میں عسکریت پسند گروہ بوکو حرم نے طالبات کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہیں بیچنے کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق 230 طالبات تاحال لاپتہ ہیں۔

بوکوحرم کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گروہ کا سربراہ ابوبکر شیخاؤ کہہ رہا ہے کہ طالبات کو ہم نے اغوا کیا ہے اور ہم انہیں بیچ دیں گے ۔ گزشتہ ماہ ریاست برونو کے ایک سکول پر حملے کے دوران سینکڑوں طالبات کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

دریں اثنا صدر گڈلک جوناتھن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سکیورٹی فورسز کو ابھی تک معلوم نہیں کہ مغوی طالبات کہاں ہیں۔ صدر جوناتھن نے کہا کہ حکومت وعدہ کرتی ہے کہ طالبات جہاں کہیں بھی ہوں گی انہیں بازیاب کرا لیا جائے گا۔