میدوگوری (جیوڈیسک) دھماکا شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ علاقائی پولیس کے سربراہ لاوان ٹانکو نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دھماکا پوسٹ آفس کے علاقے میں ہوا اور ان کی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق 17 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ میدوگوری نائیجریا کے صوبہ بورنو کا دارالحکومت ہے جو عسکریت پسند گروپ بوکوحرام کی شدت پسندانہ کارروائیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔