نائجیریا : وسطی ریاست میں فائرنگ سے 37 افراد ہلاک

Nigeria Map

Nigeria Map

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات وسطی ریاست پلاٹیو میں پیش آئے۔

مسلح افراد نے چار دیہات میں مقامی افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اب تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔