ابوجا(جیوڈیسک)نائیجیریا،عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ میں39 افراد ہلاک ہوگئے۔نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپوں میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ترابہ ریاست میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تشدد کے واقعات اس وقت پیش آئے جب عیسائی مذہب کے لوگ اپنے ایک رہنما کا جنازہ لیکر مسلمانوں کے علاقے سے گزر رہے تھے۔
حکام کے مطابق جنازے کے ساتھ چلنے والے افراد نعرے لگا رہے تھے جس سے علاقے کے مسلمان رہائشی مشتعل ہوگئے اور اشتعال انگیز لفاظی جنگ شروع ہوگئی جس کے دیکھتے ہی دیکھتے فسادات کی شکل اختیار کر لی۔ پولیس کے مطابق فسادات میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر گھنٹوں کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔