نائیجیریا میں مسلح افراد نے 44 نمازیوں کو ہلاک کر دیا

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے 44 نمازیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق مبینہ حملہ آوروں نے فوجیوں کی وردی پہن رکھی تھی، حملہ آوروں نے اتوار کو صبح نماز کے وقت مسجد پر حملہ کر کے 44 نمازیوں کوشہید اور مختلف واقعات میں 12 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ ریاست بورنو میں کونگڈوگا کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ 2009 کے بعد سے بوکوحرام پر ہزاروں افراد کی ہلاکت کا الزام ہے۔