کانو (جیوڈیسک) نائیجیریا میں جنگجو تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبے بورنو میں جنگجو تنظیم بوکو حرام نے 14 افراد کو قتل جب کہ بعض افراد کے سر بھی قلم کردیئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قصبے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ بعض افراد کے بہیمانہ طریقے سے سروں کو بھی قلم کردیا اور فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ نائجیریا میں گذشتہ کئی ماہ سے جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائیاں شدت اختیار کرچکی ہیں جب کہ ان کے حملوں میں سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔