ابوجا (جیوڈیسک) نائیجریا کے شہر کانو کی جامع مسجد میں نمازجمعہ کے دوران خود کش حملوں اور فائرنگ کے واقعے میں 120 افراد جاں بحق اور 270 زخمی ہوگئے۔ کانو کی جامع مسجد میں حملے کے وقت نمازی جمعہ کی نماز ادا کررہے تھے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں اور شہید ہونے والوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کیا گیا۔کانو کے 3 اسپتال زخمیوں اور لاشوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔