ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا میں شور کم کرنے کیلئےحکومت نے مساجد اور گرجا گھروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نائجیریا کے شہر لاگوس میں شور میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس کے باعث حکومت نے ستر گرجا گھر اور بیس مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے پر عوام کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے کیونکہ نائجیریا کی عوام انتہائی مذہبی ہے ۔ اس کے علاوہ حکام نے دس ہوٹلوں، شراب خانوں اور کلبوں کو بھی بند کر دیا ہے ۔ ریاستی حکام نے کہا ہے کہ شہر کو سنہ دو ہزار بیس تک شور سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے ۔