نائیجیریا: اغوا ہونے والی 230 لڑکیاں تا حال لاپتا

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے سے اغوا کی جانے والی طالبات میں سے 230 ابھی تک لاپتا ہیں۔ ایک بورڈنگ اسکول سے ان لڑکیوں کو مسلح افراد نے گزشتہ ہفتے اغوا کیا تھا۔

اسکول پرنسپل کے مطابق صرف 43 طالبات واپس پہنچی ہیں، اس اسکول پر حملہ کرنے والوں کا تعلق ممکنہ طور پر بوکوحرام سے تھا۔ ان لڑکیوں کو ٹرکوں میں لے جایا گیا اور محض چند طالبات ہی بچ نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔