نائیجیریا: مغوی طالبات کی تلاش کیلئے جاسوس طیاروں کی پروازیں

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) امریکا نے نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے قبضے میں موجود لڑکیوں کی تلاش کے لیے جاسوس طیاروں کی پروازیں شروع کردی ہیں۔

نائیجریا میں گذشتہ ماہ ریاست بورنو کے ایک گاوٴں سے اسکول کی 3 سوسے زائد نوعمر لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ بوکوحرام تنظیم نے ان لڑکیوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کچھ لڑکیاں بھاگ نکلنے میں کامیاب رہیں تاہم 2 سو 76 لڑکیاں اب بھی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں۔ بوکو حرام تنظیم کے رہنما ابوبکرشیخو نے مغوی لڑکیوں کے مسلمان ہوجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ وڈیو میں لڑکیوں کو برقع پہنے، دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔

بوکو حرام تنظیم نے تمام قیدیوں کی رہائی تک لڑکیوں کو نہ چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکا نے شدت پسندوں کے ممکنہ علاقے کی سٹیلائٹ تصاویر نائیجرین فوج سے شیئرکرنے، شدت پسندوں کے مطالبات نہ ماننے اورانہیں کسی قسم کی رعایت نہ دینے پر اصرارکیاہے۔