نائجیریا میں اغوا کی گئی 200 میں سے 53 لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں بوکو حرام نے جن 200 سے زیادہ طالبات کو اغوا کیا تھا ان میں سے 50 لڑکیاں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہنا ہے کہ حکومت اور فوج کو اسکول پر حملے کی پیشگی اطلاع تھی لیکن اقدامات نہیں کئے گئے۔ 27

روز پہلے نائیجیریا کے ایک گاوٴں کے اسکول پر حملہ کرنے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے لڑکیوں کو بیچنے کی دھمکی دی ہے۔اغوا کی جانے والی طالبات کی عمریں 16 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑکیاں اب بھی ملکی حدود میں موجود ہیں لیکن حکومت اور فوج ان تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے واقعے پر حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے لڑکیوں کی تلاش میں مدد بھیجنے پر بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واقعے پر دنیا کے کئی بڑے ملکوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ امریکی اور برطانوی ماہرین کی ٹیمیں بھی نائیجیریا پہنچ چکی ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اور فوج کو پیشگی اطلاع کے باوجود چبوک میں کمک نہیں پہنچائی گئی اگر حکومت فوری اقدامات کرتی تو ایسا نہ ہوتا۔