ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی سیکڑوں لڑکیوں کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت ابوجا کی کی سڑکوں پر سیکڑوں افراد حکومت سے مغوی لڑکیوں کی بازیابی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے۔
کہ لڑکیوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ حکومت بوکوحرام کیخلاف اقدامات کرے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ بوکوحرام کی جانب سے 2 سو لڑکیوں کے اغوا کو 31 دن ہو گئے ہیں۔