نائیجیریا میں اغواء کی گئی سکول طالبات کی نئی ویڈیو جاری

Kidnapping School Students

Kidnapping School Students

ابوجا (جیوڈیسک) شدت پسندوں کے گروپ بوکو حرام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں سکول طالبات کو ایک جگہ بیٹھے اور دعائیں مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نامعلوم مقام پر بنائی گئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بوکوحرام نے طالبات کی رہائی کے بدلے نائیجرین حکومت سے قید کئے گئے اپنے ساتھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چودہ اپریل کو بوکو حرام گروپ نے دو سو سے زائد سکول طالبات کو اغواء کر لیا تھا جن میں سے 53 دہشت گردوں کے ٹھکانے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ دوسری جناب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بوکوحرم پسند گروپ کی طرف سے اغواء کی جانیوالی سینکڑوں طالبات کی تلاش میں نائیجیریا کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے طالبات کے خلاف جرم پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم طالبات کو تلاش کرنے میں اور اس ظالمانہ تشدد کا مقابلہ کرنے کے لئے مدد دینے کو تیار ہیں۔

نائیجریا کے صدارتی دفتر کی طرف سے لاگوس میں فرانسیسی خبررساں ادارے موصول ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جوناتھن نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوناتھن نے جاری تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لئے اسرائیلی انسداد دہشت گردی ماہرین کو بھیجنے کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر نے مسٹر نیتن یاہو کو نائیجیریا کی مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے لڑکیوں کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کی طرف سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کو اپنی جاری کارروائیوں میں مدد کے لئے اسرائیل کی عالمی طور پر تسلیم شدہ انسداد دہشت گردی کے ماہرین کی مدد حاصل کرکے خوشی ہو گی۔