ابوجا (جیوڈیسک)نائیجیریا میں بوکو حرام عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔نائیجیریا میں بوکو حرام عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکری حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ریاست بورینو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں دس عسکریت پسند اور سات سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔