ابوجا (جیوڈیسک) شہر داکو کے رہائشیوں کے مطابق مسلح افراد نے گاوں کی ایک مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
شہر داکو کے رہائشیوں کے مطابق مسلح افراد نے گاوں کی ایک مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ شمال مشرق میں یہ تشدد کی تازہ کارروائی ہے۔ یہیں قریبی گاوں چیبوک سے بوکو حرام نے اپریل میں طالبات کو اغوا کیا تھا جن میں سے اب بھی 200 سے زائد ان کی تحویل میں ہیں۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براون نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان لڑکیوں اور ان لوگوں کے لیے اٹھ کھڑے ہوں جوکہ مشکلات کا شکار ہیں۔ شدت پسند تنظیم نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے گزشتہ پانچ سال سے جاری بغاوت میں ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔
عسکریت پسندوں نے سکول، عیسائی عبادت گاہوں، مساجد، بسوں کے اڈوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا۔ نائیجیریا کے آرمی کمانڈر نے پیر کو کہا تھا کہ فوج نے جنوب مشرقی علاقے ابیا میں بوکو حرام کے سینکڑوں مشتبہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔