ابوجا (جیوڈیسک) نائیجریا کی ملٹری بیس اور پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 33 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں 18 فوجی اور 15 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
سیکورٹی اداروں نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افراد فوجی یونیفارم میں ملبوس بیس کے اندار داخل ہوئے جہاں اُنہوں نے اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، مسلح افراد نے بیس میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیش، مقامی سیاسی رہنما کی رہائش گاہ اور متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی نذرآتش کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ وہی بوکوحرام تنظیم ہے جس نے 14 اپریل کو 200 سے زائد طالبات کو اغوا کر لیا تھا جس کی عالمی سطح پر اس واقعے کی نہ صرف مذمت کی گئی تھی بلکہ نائیجریا کے صدر نے اقوام عالم سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔