ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شمالی شہر میں مسجد میں بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔
نائیجیریا کے شمالی شہر مید گوری کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی جنگجو تنظیم بوکو حرام نے شہر میں بم دھماکوں کی کوشش کی تھی جس پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا جب کہ اس دھماکے میں بھی بوکو حرام کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ نائیجریا کے شورش زدہ علاقوں میں جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد پر امن علاقوں کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہیں۔