ابوجا (جیوڈیسک) شمال مشرقی نائیجیریا کی مسجد میں خود کش بم دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجریا کے شہر میدوگوری میں حملہ آور نے مسجد میں دوپہر کی نماز شروع ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے سے مسجد کی چھت اڑ گئی اور قریبی مارکیٹ کے دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔