طرابلس (جیوڈیسک) نائیجیریا نے لیبیا کے مقتول رہنما معمر قذافی کے بیٹے کو اہل خانہ سمیت ملک بدر کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبیائی حکام نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ قذافی کے بیٹے السعدی کو جمعرات کو نائیجیریا سے ملک بدر کرکے واپس لیبیا بھیج دیا گیا لیکن السعدی اپنے 8 بیٹوں کے ہمراہ جونہی طرابلس ایئرپورٹ پہنچے تو انھیں فوری طور پر گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کی بھرمار کے بعد گارڈز نے فوری طور پر ان کے بال اور داڑھی صاف کردی تاکہ شناخت بدلی جاسکے۔