نائجیریا کے پڑوسی ممالک کا جنگجو تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع

Boko Haram

Boko Haram

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے پڑوسی ممالک نے جنگجو تنظیم بوکو حرام کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

چاڈ اور نائجر نے نائجیریا کی شمالی ریاست بورنو میں زمینی اور فضائی کارروائی کرتے ہوئے بوکوحرام کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ نائجیریا اور اس کے اتحادی ممالک نے بوکوحرام کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیوں کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

نائجیریا کی فوج کے ترجمان کرنل سمیع عثمان کوکاشیکا نے کہا ہے کہ بوکو حرام کے سربراہ ابو بکر شیکاؤ دنیا بھر کی شدت پسند تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن جلد ہی ان کی سرکشی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بوکو حرام کے سربراہ نے اپنے آڈیو پیغام میں داعش سے وابستگی کا باضابطہ اعلان بھی کیا ہے۔